سٹاک مارکیٹ، 85فیصد کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر 70پیسے، سونا 200روپے سستا

سٹاک مارکیٹ، 85فیصد کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر 70پیسے، سونا ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار،کاروباری ہفتے کے مسلسل چوتھے روز بھی زبردست تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 31ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی اورانڈیکس مزید911.70پوائنٹس کے اضافے سے31884.45پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 85.86فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 73ارب 9کروڑ2لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت94.47 فی صدزائد رہا۔پیر کو شروع ہونے والی تیزی کے زیر اثر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی کھل کر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس31911پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت بڑھنے سے مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن 31ہزار کی حد برقرار رہی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس911.70پوائنٹس کے اضافے سے31884.45پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 469.76پوائنٹس کے اضافے سے15138.24،کے ایم آئی30انڈیکس1880.42پوائنٹس اضافے سے 50725.26پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس626.30پوائنٹس اضافے سے23198.68پوائنٹس پربندہوا۔ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر64کھرب11ارب34کروڑ95لاکھ روپے ہوگئی۔ اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 300روپے اضافے سے6300روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 57.61روپے اضافے سے6187.61روپے پر بند ہوئی۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا200روپے سستا ہو کر87ہزار900روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، قیمت75ہزار360روپے ہو گئی۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 158.70روپے سے کم ہو کر158روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے سے کم ہو کر158.20 روپے اور قیمت فروخت159روپے سے کم ہو کر158.70روپے ہو گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -