قصور، 3 افراد کنویں میں گر کر جاں بحق ایک کی حالت تشویشناک

قصور، 3 افراد کنویں میں گر کر جاں بحق ایک کی حالت تشویشناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (بیورورپورٹ)گنڈا سنگھ والا کے نواحی سرحدی گاؤں چھانٹ میں کنویں کے اوپر بیٹھے ہوئے پاؤں پھسل کر گر جانے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی جسے طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرحدی گاؤں چھانٹ میں آصف ولد یقوب،فرمان ولد حیات، آمین ولد مقبول اور خالد کنویں کے اوپر بیٹھ کر سیلابی پانی دیکھ رہے تھے کہ کنویں کا کچھ حصہ بہہ گیا جس کے نتیجہ میں چاروں افراد کنویں میں گر گئے جن کو علاقے کے لوگوں نے یکے بعد دیگرے امدادی کارروائی کرکے باہر نکالا تو آصف،فرمان علی اور محمد امین دم توڑ چکے تھے جبکہ خالد کو شدید حالت کے پیش نظر جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ہے۔ اچانک ہلاکتوں پر گاؤں میں کہرام برپا ہو گیا۔
جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -