ستوکتلہ، کبوتر چوری پر محلے دار نے چھریوں کے وار سے دو بھائیوں کو قتل کر دیا 

      ستوکتلہ، کبوتر چوری پر محلے دار نے چھریوں کے وار سے دو بھائیوں کو قتل کر ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقے میں کبوتر چوری کے الزام میں محلے دار نے دو بھائیوں کو چھری کے پے درپے وار کر کے قتل کردیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے ملزم کو بھائی اور باپ سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے احمد نگر کے رہائشی امجد اور جاوید مسیح کے درمیان چند روز قبل کبوتر چوری کے الزام پر جھگڑا ہو گیا بعدازاں علاقہ معززین نے معاملہ رفع دفع کروا کر ان کی صلح کروا دی تھی گزشتہ روز دوبارہ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اس دوران ملزم امجد نے طیش میں آکر چھری کے پے درپے وار کر کے جاوید اور اس کے بھائی سلیمان کو شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرکے ملزم امجد اس کے بھائی نوید اور باپ مجید کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر کے مقدم درج کر لیا۔

ستوکتلہ قتل

مزید :

صفحہ آخر -