دنیا کو کشمیر کی صورتحال پر جاگنا  ہوگا ،شہریار آفریدی 

     دنیا کو کشمیر کی صورتحال پر جاگنا  ہوگا ،شہریار آفریدی 

  

 روم (این این آئی)وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا جھنڈا لیکر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے متحرک ہے، دنیا کو کشمیر کی صورتحال پر جاگنا ہوگاکیونکہ عالمی امن کشمیر میں امن سے مشروط ہے،ہم دنیا کے ممالک کو کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم سے آگاہ کرنے نکلے ہیں اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کا عمل جاری رہیگا ۔وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس صورتحال میں خاموش نہیں رہ سکتا، شہریار آفریدی نے کہاکہ کشمیر پر پاکستان کا بیانیہ دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے اور کشمیر آج انسانی حقوق کا سب سے اہم بین الاقوامی موضوع بن چکا۔ شہریارخان آفریدی نے کہاکہ ایسا تبھی ممکن ہوتا ہے جب لیڈرشپ قومی کاز کے ساتھ مخلص اور سنجیدہ ہو۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر کی حیثیت سے اس ڈپلومیٹک افینسو کی قیادت کررہے ہیں اور وہ عالمی رہنماو¿ں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں کی حالیہ رپورٹس خود گواہ ہیں کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے اقدامات کررہا ہے۔ شہریارخان آفریدی نے کہاکہ کشمیر کو بڑے انسانی المیے سے بچانے کیلئے بڑی عالمی قوتوں کو دخل اندازی کرنا ہوگی، کشمیری بچے بھوک سے بلک رہے ہیں اور مریض دواو¿ں کے منتظر ہیں مگر انہیں کچھ نہیں مل رہا،یہ صورتحال کسی بھی لمحے انسانی المیے کا رخ اختیار کرسکتی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ صورتحال کا نوٹس لے اور راست اقدام کرے۔ شہریار آفریدی نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے دیگر فورمز پر بھی کشمیر کی صورتحال کو اٹھائےگا، ہم کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور یہ جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہیگی۔ انہوںنے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کیلئے راست اقدام کریں اور بھارتی تسلط سے کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ 

شہر یا ر آفریدی

مزید :

صفحہ آخر -