محروم الحرام ، شر پسندوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات در ج کرنے کا حکم 

محروم الحرام ، شر پسندوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات در ج کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (رپورٹ ، یونس باٹھ )محرم الحرام میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر پولیس کو فورتھ شیڈول میں شامل شر پسندعناصر کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ 7ATA کے تحت مقدما ت درج کر نے کا حکم دیا گیا ہے ۔کالعدم تنظیموں، ان کے اراکین اور افراد کی سوشل اکاو¿نٹس کی نگرانی کرنے اور نفرت آمیز مواد شیئر کرنےوالوں کیخلاف بھی7ATAکے تحت کا ر ر وائی کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ فیصلہ وزارت داخلہ نے ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا ہے۔باخبر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ محرم کے دوران سکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی کےلئے طلب کیے گئے اجلاس کے دوران پولیس کو کالعدم تنظیموں کے سوشل میڈیا پر متحرک افراد کی نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔ محرم الحرام میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے فورتھ شیڈول میں شامل ملزمان کو حراست میں لیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت نفرت انگیز مواد کو سوشل میڈیا پر ڈال کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنےوالوں کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کالعدم قرار دی گئی دہشت گرد تنظیمیں اور گروہ سمیت فورتھ شیڈول میں موجود افراد ایسے کاموں میں ملوث ہوسکتے ہیںجو عوام میں نفرت پھیلاتے ہیں ۔لاہور پو لیس کے سربراہ بی اے ناصر نے بھی اس با ت کی تصدیق کی ہے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنےوالے کسی بھی شخص سمیت سوشل میڈیا کے گروپ کے منتظمین کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا اور ان کےخلاف اے ٹی اے کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔سی سی پی او لا ہور بی اے ناصر نے تھانوں، سرکل، ڈویژنز اور ضلعی سطح پر امن کمیٹی کے اجلاس کو بھی فوری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس حکام امن کمیٹی کے اراکین سے رابطے میں رہیں اور لاو¿ڈ اسپیکر پر لگی پابندی پر محرم کے دوران سختی سے عملدر آمد کروایا جائے۔ 
مقدمات درج

مزید :

صفحہ آخر -