لیسکو کے کمرشل صارفین کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے نوٹس 

  لیسکو کے کمرشل صارفین کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے نوٹس 

  

لاہور( اے پی پی) ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور نے لیسکو اور این جی پی ایل سے انڈسٹریل اور کمرشل کنکشنز کے ڈیٹا کے حصول کے بعد انفور سمنٹ مہم کا آغاز کر دیا اور اب تک لازمی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے 2100 نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور احمد شجاع خان نے انڈسٹریل اور کمرشل کنکشن رکھنے والے غیر رجسٹرڈ صارفین پر زور دیا ہے وہ خود کو رجسٹرڈ کروا لیں تاکہ وہ قومی خزانے میں اپنا حصہ ڈال سکیں، لاہور کے آس پاس اور قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں موجود 942 بھٹوں تک رجسٹریشن مہم کو بڑھا دیا گیا ہے اور وہ اس بات کے پابند ہیں کہ خود کو رجسٹرڈ کروائیں، اس سلسلہ میں انہیں فنانس ایکٹ 2019ءمیں متعارف کروائے جانیوا لے فکسڈ ماہانہ سیلز ٹیکس رجیم کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں 2400 سی سی اور اوپر کی 8212 موٹر وہیکلز کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے جن میں سے 4016 مالکان کو مزید سکروٹنی کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔

رجسٹریشن نوٹس 

مزید :

صفحہ آخر -