حافظ سعیدکیخلاف درج مقدمات ختم کرنیکی دائر درخواست پر اعتراض عائد

حافظ سعیدکیخلاف درج مقدمات ختم کرنیکی دائر درخواست پر اعتراض عائد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اوردیگر راہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کے لئے دائر درخواست کی بطوراعتراض کیس سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے ساتھ لگائی گئی مساجد کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا، عدالت نے رجسٹرارآفس کو ہدایت کی کہ ترمیمی درخواست دائر ہونے کے بعد اسے سماعت کے لئے پیش کیا جائے۔جماعت الدعوۃ کی ذیلی تنظیم الانفال ٹرسٹ کے سیکرٹری ملک ظفر اقبال کی طرف سے دائراس درخواست میں حافظ سعید سمیت جماعت الدعوۃ کے 65 راہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کو چیلنج کیا گیاہے،درخواست میں کہا گیاہے کہ حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا اور مقدمہ درج کیا، حافظ سعید اوردیگر راہنماؤں کا القاعدہ یا دوسری ایسی کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، بھارتی لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے، حافظ سعید ریاست کے خلاف کارروائیوں میں ہرگز ملوث نہیں،حافظ سعید اور دیگر راہنماؤں کے خلاف درج مقدمات خارج کئے جائیں۔

ہٹانے کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -