سی پیک منصوبے کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، خورشید شاہ
سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ چائنہ نے سی پیک کی مد میں پاکستان میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس سے پاکستان کے آگے بڑھنے کی امید ہے تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی حکومت نے سابقہ حکومت کے کسی منصوبے کو جاری رکھا ہے جس کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے جس نے سکھر میں سکھر ملتان موٹر وے کے سنگ بنیاد کے موقع پر کہا تھا کہ یہ سکھر کے عوام اور خورشید شاہ کے لیے تحفہ ہے۔چین سے ہماری دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے ہم چین کے ہر برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر شکر گذار ہیں ان کا کہنا تھا کہ چین کی دوستی کے ساتھ اب ہمیں اپنی ناکامیوں اور خامیوں کو بھی تلاش کرنا ہوگا کیا وجہ ہے کہ ہم ترقی نہیں کرسکے ہیں اور آج بھی قرضوں کے پیچھے بھاگتے پھر رہے ہیں آبادی اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن ہمیں اس کا کوئی احساس نہیں ہے ہم بس ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں ملک کے پچاس فیصد بچوں کو وسائل میں کمی کے باعث تعلیم نہیں دے پارہے ہیں چائنہ آخر کب تک ہماری مدد کریگا کب تک ہم ادھار پر چلیں گے چائنہ سے کہتے رہیں گے کہ ہماری سڑکیں بنا دو چائنہ ذوالفقار علی بھٹو کی رکھی گئی دوستی کو آج تک نبھا رہا ہے مگر کنگال لوگوں سے آخر کوئی کب تک دوستی نبھائیگا ہم خودار قوم ہیں سینے پر بم باندھ کر جنگیں لڑنے والے لوگ ہیں مگر ہمیں سوچنا ہوگا کہ کب تک ہم ہاتھ پھیلاتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر آئی بی اے آڈیٹوریم ہال میں منعقد پاک چائنا دوستی کے حوالے سے شاہراہ ریشم کے دیرینہ دوست کے عنوان کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
خورشید شاہ