اسلام آباد ہائیکورٹ، وکلا ء کی فیس پر ٹیکس کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ، وکلا ء کی فیس پر ٹیکس کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے اسلام آباد کے وکلا ء کی فیس پر ٹیکس کے حکومتی فیصلے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز اسلام آباد بارکونسل، اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بارکی طرف سے دائردرخواست میں وکیل افنان کریم کنڈی نے عدالت پیش ہوتے ہوئے استدعاکی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک متعلقہ شقوں کو معطل کیا جائے،لاہور ہائیکورٹ فیصلے پر حکم امتناع جاری کرچکی ہے،اس پرعدالت نے کہاکہ ضروری نہیں ہم بھی حکم امتناع جاری کریں،اس پروکیل نے کہاکہ فنانس ایکٹ 2019 کی سیکشن 12 میں تبدیلی غیرقانونی ہے، استدعاہے کہ وکلا ء پر سیلز ٹیکس کا نفاز کالعدم قرار دیا جائے،فنانس ایکٹ 2019 کی متعلقہ شق میں تبدیلی سے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں،عدالت نے سیکرٹری خزانہ ڈویژن اورایف بی آرکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اورکیس کی مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
 نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -