سعودی عرب میں خاتون کے ہاں بیک وقت5بچوں کی پیدائش
جدہ(آن لائن) سعودی خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا۔سعودی میڈیا کے مطابق اس خاتون کا تعلق الاحساء سے ہے۔ جس نے الاحساء کے ایک میٹرنٹی ہسپتال میں 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ جن میں سے 3 بچے اور 3 بچیاں ہیں۔ان بچوں کی ولادت آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ اس منفرد کیس کو سر انجام دینے کے لیے 13 ڈاکٹروں پر مشتمل طبی ٹیم نے حصّہ لیا۔ تمام نومود بچوں کا وزن ایک ہزار اور 1200 گرام کے درمیان ہے۔ ان بچوں کی ہسپتال میں خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچوں کی صحت نارمل ہے۔
5بچوں کی پیدائش