وزیر اعظم نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دیدی،پہلی ترجیح صحت کا شعبہ: ظفر مرزا

  وزیر اعظم نے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دیدی،پہلی ترجیح صحت کا ...

  

اسلام آباد(آ ئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دی ہے جس پر ان کے مشکور ہیں، گریڈ 17،18اور 20کے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 45سے 50ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا، ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ جمعرات کو یہاں پمز میں منعقدہ تقریب یوم تشکر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں حکومت نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے دوسرا اہم قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کی پہلی ترجیح صحت کا شعبہ ہے، 10ستمبر تک تمام دیہی مراکز کو متحرک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی سے متعلق خدشات ہمارے علم میں ہیں، اس حوالے سے ڈرافٹ تیار ہو رہا ہے جلد ہی اس پر کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال ہمیں ورثہ میں ملی، ہمارا وژن کلیئر ہے، جلد تبدیلی نظر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پمز کے بون میرو شعبہ کے بارے میں جلد اہم فیصلہ کریں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یرقان کے علاج کے لئے 140ملین افراد کی سکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کالے یرقان سے متاثرہ افراد کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ آخر -