فیس بک صحافت میں بھی کود پڑی، نیوز ٹیب متعارف کرانے کا اعلان

     فیس بک صحافت میں بھی کود پڑی، نیوز ٹیب متعارف کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 واشنگٹن(آن لائن)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک گزشتہ چند سال سے روایتی میڈیا کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خبروں اور معلومات تک بر وقت رسائی کے بڑھتے انحصار کو دیکھتے ہوئے فیس بک نے روایتی میڈیا کو مزید ٹف ٹائم دینے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔فیس بک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ سوشل ویب سائٹ پر نیوز ٹیب نامی ایک نئے سیکشن بنانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو دنیا کی بڑی اور بریکنگ نیوز بر وقت پہنچائے گا۔نیوز ٹیب سیکشن اسی طرح ہی کام کرے گا، جس طرح فیس بک کا نیوز فیڈ سیکشن کام کرتا ہے۔نیوز ٹیب کا مواد بھی صارفین کی نیوز فیڈ کی طرح دکھائی دے گا، سیکشن کو اپ ڈیٹ کرنے اور لوگوں تک بروقت اہم خبریں پہنچانے کے لیے تجربہ کار صحافیوں کی ایک ٹیم کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔اس سیکشن سے جعلی خبروں کی روک تھام بھی ہوگی۔فیس بک نے یہ واضح نہیں کیا کہ نیوز ٹیب کے لیے امریکا کے علاوہ دیگر کن ممالک میں صحافیوں کی ٹیم بنائی جائے گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے علاوہ یورپ اور مشرقی ایشیا میں صحافیوں کی ٹیم بنائی جائے گی۔میڈیا سے وابستہ افراد نے فیس بک کے اس منصوبے کو روایتی میڈیا کے لیے تباہی قرار دیا ہے۔
فیس بک 

مزید :

صفحہ آخر -