تمام پارٹی کارکنان شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں،طاہر القادری

    تمام پارٹی کارکنان شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں،طاہر القادری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کی تمام تنظیمات، ممبران کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ جہاں کہیں بھی ہیں اپنے اپنے مقام پر شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے ایک ایک درخت لگائیں اور پھر پروان چڑھنے تک اس کی نگہداشت کریں، اسلامیان پاکستان عبادت کے اس انداز کی طرف بھی متوجہ ہوں، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے ہر ممبر پر واجب ہے کہ وہ اپنے حصے کا درخت لگائے،الحمداللہ لاکھوں گھرانے منہاج القرآن سے وابستہ ہیں، ہر گھرانے کا ہر فرد اس کارخیر میں حصہ لے، بچے گھر کے اندر گملوں میں پودا لگا کر اپنا فرض پورا کریں، انہوں نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ درخت لگانے کے دینی فوائد بھی ہیں اور طبی، ماحولیاتی ثمرات بھی ہیں۔

طاہر القادری

مزید :

صفحہ آخر -