تحریک انصاف کا 3رکنی وفد آج  گلگت بلتستان کا دورہ کرے گا 

  تحریک انصاف کا 3رکنی وفد آج  گلگت بلتستان کا دورہ کرے گا 

  

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا 3 رکنی وفد آج (جمعہ کو)گلگت بلتستان کا دورہ کرے گا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وفد میں سیکرٹری جنرل عامر کیانی،وزیراعظم کے معاون خصوصی  اور بابر اعوان شامل ہونگے۔ دورے کے دوران وفد پارٹی کارکنان اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کرے گا۔ بعد ازاں وہاں ورکرز کنونشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ گلگت پہنچنے پر پارٹی کارکنان وفد کا استقبال کریں گے۔ تینوں رہنماصبح 11 بجے ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے، جس میں پارٹی عہدیدار اور صوبائی کابینہ کے اراکین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔تینوں رہنماوں پر مشتمل یہ وفد 24 اگست کو استور میں بھی ورکرز کنونشن سے خطاب کرے گا۔شیڈول کے مطابق 25 اگست کو سینئر رہنماوں پر مشتمل یہ وفد اسکردو کا دورہ کرے گا اور مقامی پارٹی رہنماوں سمیت ورکرز سے ملاقاتیں اور کنونشن میں شرکت کرے گا۔

تحریک انصاف

مزید :

صفحہ آخر -