جنوری سے جون تک پی آئی اے کی آمدن میں 41.2فیصد اضافہ

 جنوری سے جون تک پی آئی اے کی آمدن میں 41.2فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(صباح نیوز)جنوری 2019 سے جون 2019 کے دوران 41.2 فیصد آمدن میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر ہوا بازی، غلام سرور خان نے یہ بات بروز جمعرات پی آئی اے کے متعلق بیان دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جلد خسارے سے نکل آئے گا اور پی آئی اے کی مالی حالت بہتر ہوتی جارہی ہے،۔پی آئی اے کی آمدن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔غلام سرور خان نے تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں سیٹ فیکٹر 6.4 فیصد بڑھا ہے،جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔اسی طرح پسنجر آمدن تقریبا 49 فیصد ہے،اور انجینئرنگ آمدن 50 فیصد رہی.اس کے علاوہ کارگو آمدن 6 فیصد رہی۔پی آئی اے پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن ہے جو تقریبا 23 اندرون ملک اور 30 سے زائد بیرون ممالک پروازیں چلاتی ہے جو ایشیا، یورپ اورجنوبی امریکہ ک جاتی ہے۔پی آئی اے تیس (30) سے زائد جہازوں کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی اور قومی ایئر لائن ہے جو ایک وسیع تر تاریخ رکھتی ہے۔ یہ ایشیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے جیٹ انجن والے بوئنگ 737جہاز چلائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دنیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے بوئنگ 777-200 ایل آر جہاز حاصل کیے اور چلائے۔ 
 اضافہ

مزید :

صفحہ آخر -