بھارت،ککیانوالہ سے غبارہ نما ڈیوائس پکڑی گئی

بھارت،ککیانوالہ سے غبارہ نما ڈیوائس پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گجرات،ٹانڈہ(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) ٹانڈہ کے نواحی گاؤں ککیانوالہ سے غبارہ نما ڈوائس ملی ہے یہ ڈیوائس چوہدری رزاق پور کے ڈیرہ سے ملی جو کہ درختوں کے ساتھ اٹکی ہوئی تھی مقامی افراد نے انڈیا ساختہ غبارہ ڈیوائس کی اطلاح فوری تھانہ ٹانڈہ پولیس کو دی جو متعلقہ ادارے فوری طور موقع پر پہنچے، سول ڈیفنس اور سپیشل برانچ کی ٹیم نے ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا،ماہرین کے مطابق آر ایس جی اے 20نامی ڈیوائس میں جی پی آر ایس سسٹم نصب ہے جس سے علاقائی نقل و حرکت پر باآسانی نظر رکھی جا سکتی ہے۔یہ ڈیوائس الیکٹرانک ہے جو کہ انڈیا کی طرف غبارہ میں بھیجی گئی تھی مقامی افراد نے اسے کھلونا نمابم سمجھا جس کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ بارڈر کے ملحقہ علاقوں میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ جونہی وہ کوئی کھلونانما چیز دیکھیں فوری طورپر متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاح دیں اور اس کو ہاتھ نہ لگائیں انڈیا کی طرف سے ایک سال قبل کھلونا بم کی وجہ سے ٹانڈہ کے نواحی گاؤں سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا ایسی کشیدگی کی صورتحال میں انڈیا کی طرف سے اس طرح کی بزدلانا کاروائیاں کی جاسکتی ہیں۔
بھارت کی مکاری

مزید :

صفحہ آخر -