پاکستان کی جانب چھوڑے گئے پانی کو روکنے کا کام شروع کردیا،بھارتی وزیر آبپاشی

   پاکستان کی جانب چھوڑے گئے پانی کو روکنے کا کام شروع کردیا،بھارتی وزیر ...

  

 ممبئی (صباح نیوز) بھارت کے وزیر آبپاشی گجندر سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب چھوڑے گئے پانی کو روکنے کا کام شروع کردیا ہے، پانی کا رخ راوی کی جانب موڑا جائے گا۔ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ اصل بات اضافی پانی کا بہاؤ روکنا ہے جس کے لیے پہلے ہی کام شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانی کا رخ راوی کی جانب موڑ دیا جائیگا تاکہ اسے قلت کے سیزن میں استعمال میں لایا جاسکے۔گجندر سنگھ نے دعویٰ  کیا کہ یہ اقدام سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں۔ 

بھارتی وزیر آبپاشی

مزید :

صفحہ آخر -