نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

  

اسلام آباد(آئی این پی)نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔نماز جناہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی ہے۔نماز جنازہ میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور آئی جی پولیس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔دونوں شہید اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔ شہید جوانوں کی میتوں کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں روانہ کیا گیاشہید جوانوں کے  اہلخانہ کے لئے 60 سال تک مکمل تنخواہ اور تمام تر سہولیات دینے کا اعلانشہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نماز جنازہ ادا

مزید :

صفحہ آخر -