سندھ اسمبلی کا اجلاس،پیپلزپارٹی  کی قیادت کی صحت یابی کیلئے دعا

سندھ اسمبلی کا اجلاس،پیپلزپارٹی  کی قیادت کی صحت یابی کیلئے دعا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو بھی اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سوا گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا۔کارروائی کے آغاز میں پیپلز پارٹی کی قیادت، اسپیکر صوبائی اسمبلی کی صحت اور رکن امہ حبیبہ کی والدہ کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی۔کارروائی کے دوران ایم ایم اے کے رکن سید عبدالرشیدنے اپنے ایک نکتہ اعتراض پر کہا کہ یہاں سب پہلوانی تو مستقل کررہے ہیں سیشن بھی چل رہا ہے اختتام تک ایجنڈا نہیں چلتا اور میری قرارداد کا نمبر ہی نہیں آرہا۔جس پر اسپیکر نے کہا کہ سیشن کی کارروائی کے دوران ارکان کورم کی نشاندہی کرتے ہیں تو اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -