کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے قائد کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح سویرے ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے والی بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا۔کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 13 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چلتی رہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -