لیاقت آباد میں چوروں نے گرل کاٹ کر گھر کا صفایا کردیا

لیاقت آباد میں چوروں نے گرل کاٹ کر گھر کا صفایا کردیا

  

کراچی (کرائم رپورٹر)لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے علاقے میں چور گھر کے تالے کاٹ کر نقد رقم، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ قائم مقام ایس ایچ او غوث بخش نے بتایا کہ لیاقت آباد میں چور گھر کے دروازے پر لگی جالی اور آہنی گرل کاٹ کر داخل ہوئے، گھر کے مکینوں نے درخواست تھانے میں جمع کرا دی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ رات شادی کی تقریب میں کورنگی گئے تھے اور جب رات ڈھائی بجے واپس آئے تو گھر کا گیٹ کھلا ہوا تھا چور گھر سے رقم، طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -