شیل کے مالی نتائج پر روپے کی قدر میں کمی کے منفی اثرات
کراچی (اکنامک رپورٹر)شیل پاکستان لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے، دوسر ی سہ ماہی کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کیا۔ان نتائج کے مطابق کمپنی کو 1,704ملین روپے کا بعد از ٹیکس نقصان ہوا ہے جبکہ گزشتہ برس، اسی عرصے کے دوران، کمپنی کو 247ملین روپے کا منافع ہو ا تھا۔تنزلی کا شکار مارکیٹ میں، جہاں کمپنی اپنا شیئر برقرار رکھنے اور اسے بڑھانے میں کامیاب رہی ہے وہیں، روپے کی قدر میں غیر معمولی کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی غیر مستحکم قیمووں سمیت،ملک کو درپیش بعض میکرو اکنامک چیلنجوں کے باعث، اس کیمالی نتائج پر مجموعی طور پرمنفی اثر پڑا ہے۔ درآمدات پر انحصار کرنے والی انڈسٹری سے تعلق رکھنے کے باعث، جہاں لاگت اور قابل ادا واجبات کا بڑا تناسب غیر ملکی کرنسی میں ہوتا ہے، روپے کی قدر میں اس تنزلی نے لاگت کو متاثر کیا ہے اور اس کے نتیجے میں مالی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے کمپنی اپنے متحرک مسابقتی کاروباری منصوبوں پر توجہ جاری رکھے گی۔