سانحہ بلدیہ کیس فیکٹری مالکان نے بیان دینے پر رضا مندی ظاہر کردی

سانحہ بلدیہ کیس فیکٹری مالکان نے بیان دینے پر رضا مندی ظاہر کردی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت، فیکٹری مالکان نے بیان دینے کی رضا مندی ظاہر کردی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 27 اگست کو دبئی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کیا جائیگا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا۔ مقدمے کے پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ اور تفتیشی افسر راجا جہانگیر بھی پیش ہوئے۔ مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ نے فیکٹری مالکان کا تحریری جواب جمع کرادیا۔ ساجد محبوب شیخ نے موقف دیا کہء بھیلہ برادران ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کو تیار ہیں۔ ساجد محبوب شیخ نے فیکٹری مالکان کی بیان دینے کی رضا مندی سے متعلق خط جمع کرایا۔ عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے 27 اگست کو بیان ریکارڈ کیا جائیگا۔ عدالت نے سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی۔ فیکٹری مالکان کے ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کے لیئے انتظامات مکمل کرلیئے گئے۔ گذشتہ سماعت پر ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے مقدمے کی اصل جے آئی ٹی جمع کرائی تھی۔ پولیس کے مطابق بلدیہ فیکٹری آتشزدگی میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -