ایڈیشنل آئی جی آپریشن سندھ کاایس ایس یوہیڈکوارٹر کا خصوصی دورہ

ایڈیشنل آئی جی آپریشن سندھ کاایس ایس یوہیڈکوارٹر کا خصوصی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)َایڈیشنل آئی جی آپریشن سندھ ڈاکٹرامیرشیخ نے ایس ایس یو ہیڈکوارٹر کا خصوصی دورہ کیا اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے تمام افسران و شعبہ جات کے انچارجز کے ساتھ ہونیوالے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پرکمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے ہیڈکوارٹرہذٰا کے مجموعی امورواقدامات سمیت سیکیورٹی ذمہ داریوں پر مامور افسران اور جوانوں کی استعدادی صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی آپریشن سندھ نے ایس ایس یو کی پیشہ وارانہ مہارت اور معیار کو سراہا اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ایس ایس یو کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور کارکردگی کے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی اقدامات کے تسلسل کی بدولت فی زمانہ درپیش چیلنجز اور مسائل سے بطریق احسن انتہائی کامیابی کے ساتھ نمٹا جاسکتا ہے۔انہوں نے ایس ایس یو کے تمام شعبہ جات کے انچارجز کو سی سیII- ریوارڈ دینے کا اعلان کیا۔