پی ٹی آئی کی ترقی صرف قرضے لینے میں ہوئی ہے‘ راشد ربانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی، ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت اور ضلع سینٹرل کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد مجیدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی ترقی صرف قرضے لینے میں ہوئی ہے جبکہ اس قرضے کی ادائیگی پر ملک وقوم پر کتنا بوجھ پڑا اس سے ابھی تک تبدیلی سرکار لاعلم ہے۔حکومتی دعوے اور باتیں جھوٹ کے پلندہ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی کے سبب ملکی قرضوں میں 7600 ارب روپے کا اضافہ‘حجم 31800 ارب تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ ایک سال میں ہوا اور آنے والے دنوں میں جس طرح پی ٹی آئی نے کام نہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے اس سے مزید ملک وقوم تباہی کا شکارجائے گا جبکہ اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں سامنے نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمدن سے زیادہ اخراجات کے سبب عام آدمی کی زندگی مسائلستان بن کر رہ گئی ہے