جام خان شوروکے خلاف نیب انکوائری کی تفصیلات طلب

جام خان شوروکے خلاف نیب انکوائری کی تفصیلات طلب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کیخلاف نیب کی دوبارہ انکوائری سے متعلق 10 اکتوبر تک تفصیلات طلب کرلیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق صوبائی وزیر جام خان شورو کیخلاف نیب کی دوبارہ انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریماکس دیئے ریفرنس دائر ہونے کے بعد کونسے قانون کے تحت انکوائری کرسکتا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر عدالت کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ عدالت نے ریماکس دیئے کیوں اسطرح ادارے کا بیڑا غرق کررہے ہیں؟ عدالت نے نیب سے 10 اکتوبر تک تفصیلات طلب کرلیں۔ نیب کے مطابق اپریل 2019 میں جام خان شورو اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرچکا ہے۔ ریفرنس میں لکھا گیا تھا کہ جام خان شورو سے مزید تحقیقات کرکے ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ اس لیے جام خان شورو کیخلاف تحقیقات کررہے ہیں۔ جام خان شورو پر گلستان جوہر میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -