گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کینیڈا کی ہائی کمشنر کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کینیڈا کی ہائی کمشنر کی ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اسلام آباد میں کینیڈا کی ہائی کمشنروینڈی گیلمورنے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کینیڈین حکومت سے پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کینیڈین ہائی کمشنر سے درخواست کی کہ ان کی حکومت کشمیر میں ہونے والے مظالم روکنے میں اقدامات اٹھائے۔ گورنرسندھ نے عندیہ دیا کہ کشمیر کے مسئلے پر پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔ملاقا ت میں تجارت کو مزید فروغ دینے اور مختلف مواقعوں کی دستیابی پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -