سندھ اسمبلی: خرم شیر زمان نے تحریک التواواپس لے لی

سندھ اسمبلی: خرم شیر زمان نے تحریک التواواپس لے لی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران جمعرات کو پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے گزشتہ ایک سال کے دوران کراچی میں ڈینگی بخار کے 463 کیسز سامنے آنے اور دو ہلاکتوں سے متعلق اپنی ایک تحریک التواحکومت کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کے بعد واپس لے لی۔پارلیمانی امور کے وزیر مکیش چاولہ نے تحریک التواکی مخالفت کی تھی تاہم حکومت کی جانب سے اپوزیشن رکن کو یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ وزیر صحت ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو ڈینگی بخار کے کیسز پر ایوان میں ایک پالیسی بیان دینگی جس میں ان حکومتی قدامات کے بارے میں بتایا جائے گا جو حکومت کی جانب سے ان مرض کی روک تھام کے لئے کئے جارہے ہیں۔وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ ہرسال ڈینگی کی وباآتی ہے 22اگست تک 1225افراد کراچی میں ڈینگی کاشکار ہوئے جبکہ اس مرض کے شکار چھ اافراد انتقال کرگئے،سندھ حکومت نے ڈینگی وائرس سے بچاو کے اقدامات کے لئے 83ملین روپے جاری کئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -