پچھلے 12سالوں سے کراچی سیاست کی نذر ہورہا ہے، محمود مولوی

پچھلے 12سالوں سے کراچی سیاست کی نذر ہورہا ہے، محمود مولوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رہنماء پی ٹی آئی کراچی محمود مولوی نے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت کے ماتحت ادارے بہتر ہوجائیں تو کراچی کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ 12سالوں سے سندھ میں پیپلز پارٹی کے حکومت کے باوجود سندھ تباہ ہورہا ہے۔ وفاق کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہا ہے مگر سندھ حکومت کے ماتحت ادارے بھی ذمہ داری دکھائیں۔ کراچی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران محمود مولوی نے کہا کہ کراچی صفائی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ یہ مہم کراچی ہی نہیں بلکہ سندھ کی بھی ضرورت ہے،جلد صفائی مہم کا دائرہ کار بڑھا جائے گا اور سندھ میں اس مہم کا آغاز کیا جائے گا مگر اس مہم میں سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے سندھ حکومت کو آگے آنا ہوگا۔ سندھ حکومت کے ماتحت ادارے ڈی ایم سی اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیاں فارغ ہیں مگر صفائی مہم کے لئے استعمال کرنے نہیں دی جارہیں۔ شہر کا کچرہ اٹھانے والی چائینزکمپنی اگر اچھا کام نہیں کررہی تھی تو اس کا ٹھیکہ پہلے کیوں منسوخ نہیں کیا گیا؟ صفائی مہم کے بعد سندھ حکومت متحرک کیوں ہوگئی ہے جب کہ یہ کام پہلے ہی ہوجانا چاہئے تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -