نیب کا شہباز شریف سے تفتیش کا فیصلہ، نواز شریف کیخلاف تحقیقات کا آغاز

    نیب کا شہباز شریف سے تفتیش کا فیصلہ، نواز شریف کیخلاف تحقیقات کا آغاز

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کیخلاف مختلف سرکاری محکموں کے کنسلٹنٹ کو ادائیگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں نیب نے شہبا شریف سے تفتیش کا فیصلہ بھی کیا ہے جبکہ نیب نے کنسلٹنٹ کوگزشتہ دس سال کے دوران کی جانیوا لی ادائیگیوں کے حوالے سے محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ خزانہ سمیت دیگر اداروں سے اربوں روپے کی ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ادھر قومی احتساب بیورو (نیب) نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کرتے ہوئے انہیں جیل میں سوالنامہ بھجوا دیا ہے۔ ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل سپریٹنڈنٹ کو سوالنامہ وصول کروایا جو انہوں نے نواز شریف کو دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے بیرون ممالک سے آنیوالی ٹی ٹی کی رقم نواز شریف کے اکاؤنٹ میں بھی گئی۔ نواز شریف سے بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹیز اور تمام اثاثہ جات کی تفصیلا ت بھی مانگی گئی ہیں۔

تحقیقات فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمندکی عدالت نے نیب کوسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں شامل تفتیش کی اجازت دیدی۔گزشتہ روزکیس کے تفتیشی افسرعبدالماجدعدالت میں پیش ہوئے اورا ستد عاکی کہ نیب کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس میں شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کی اجازت دی جائے،نیب کی طر ف سے نوازشریف، فواد حسن فواد، آفتاب سلطان سمیت دیگر افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے شا ہد خا قا ن عباسی سے تفتیش کی اجازت دیدی۔

تفتیش اجازت 

مزید :

صفحہ اول -