اثاثے ظاہر نہ کرنے پر جی ڈے اے  کے رکن معظم خان نااہل قرار

اثاثے ظاہر نہ کرنے پر جی ڈے اے  کے رکن معظم خان نااہل قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس(جی ڈی اے)کے رکن معظم علی خان کو نااہل قرار دے دیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم 3رکنی بینچ نے رکنِ صوبائی اسمبلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔معظم علی 2018کے عام انتخابات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پر لاڑکانہ 2کے حلقے پی ایس 11سے رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔سپریم کورٹ نے رکنِ صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور سندھ اسمبلی کے مذکورہ حلقے میں دوبارہ انتخابات کروانے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ معظم علی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پاکستانی پیپلز پارٹی (پی پی پی)رکنِ سندھ اسمبلی اور پی پی پی کے رہنما نثار کھوڑو کی صاحبزادی ندا کھوڑو نے دائر کی تھی۔خیال رہے کہ 2018کے عام انتخابات میں پی پی پی کا گڑھ سمجھے جانے والے شہر لاڑکانہ سے جی ڈی اے کے امیدوار کی کامیابی سے پارٹی کو بڑا دھچکا لگا تھا۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس سے قبل گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پاس سندھ اسمبلی کی 14نشستیں تھیں جو معظم علی کو نااہل کیے جانے کے بعد اب 13رہ گئیں ہیں۔
نااہل قرار

مزید :

صفحہ اول -