پیپلز پارٹی نے ”حکومت کی تباہی کا ایک سال“کے نام سے رپورٹ جاری کر دی

      پیپلز پارٹی نے ”حکومت کی تباہی کا ایک سال“کے نام سے رپورٹ جاری کر دی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے ”تباہی کا ایک سال“کے نام سے حکومت کے خلاف رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ہٹلر کے مظالم کا ذکر تو بہت کرتے ہیں مگر وہ خود ہٹلر سے زیادہ متاثر نظر آتے ہیں،سلیکٹڈ حکومت نیب میں سلیکٹڈ ترامیم چاہتی ہے،اگر اپوزیشن سے رابطہ کیا گیا تو اپنی تجاویز دیں گے،آرمی چیف کے عہدے میں توسیع حکومت کا اختیار ہے،حکومت کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری مظالم کے خلاف عالمی سفارتکاری تیز کرے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رہنما نفیسہ شاہ اور حیدر زمان قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان نے حکومت کی جو کارکردگی بتائی ہے اس میں کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے  تباہی کا ایک سال کے نام سے حکومت نے خلاف رپورٹ جاری کردی۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے تاریخی مہنگائی کی ہے اس کا تفصیل سے ذکر ہے۔ نفیسہ شاہ  نے کہاکہ اس ایک سال میں سیاست کی تباہی کی گئی، جنوبی پنجاب کا وعدہ پورا نہیں ہوا،کراچی کے ایک جگہ سے کچرا اٹھا کر دوسری جگہ پھینکنے کی تفصیلات شامل کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ زراعت کی ایک منظم انداز میں ایک سال میں تباہی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ہٹلر کا نازی ازم تھا اور عمران خان کا نیازی ازم لاگو کیا گیا ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ نیازی حکومت کی ناکامی ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو بہتر کرنے کے بجائے خراب کردیا،جن کی وزیر اعظم ڈرائیونگ کرتے ہیں انہوں نے کشمیر مسئلے پر ایک بیان تک نہیں دیا۔ 

پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ اول -