یو این جنرل اسمبلی سے خطاب  وزیراعظم 23 ستمبر کو نیو یارک جائینگے

  یو این جنرل اسمبلی سے خطاب  وزیراعظم 23 ستمبر کو نیو یارک جائینگے

  

 اسلام آباد   (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیراعظم کے دورہ امریکا کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا۔ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ دورہ امریکا کے دوران متعدد عالمی رہنمئاوں سے بھی ملاقات کریں گے۔دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کے دورہ امریکا کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، یہ دورہ چار روزہ ہو گا، 23 ستمبر کو عمران خان نجی طیارہ پر نیو یارک جائیں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود وزیراعظم سے پہلے امریکہ پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کی رات کو ہی وطن واپس روانہ ہوں گے۔

، وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -