حزب الاحرار اور بلوچستان میں سرگرم راجیہ جوری آر سانگر دہشت گرد تنظیمیں قرار

  حزب الاحرار اور بلوچستان میں سرگرم راجیہ جوری آر سانگر دہشت گرد تنظیمیں ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)وزارت داخلہ نے حزب الاحرار اور بلوچستان میں سرگرم ایک تنظیم کو دہشتگرد قرار دے دیا۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حزب الاحرار اور بلوچستان راجیہ جوری آر سانگر کو دہشت گردتنظیمیں قرار دے دیا گیا۔وزارت داخلہ نے دونوں تنظیموں کو دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے پر کالعدم قراردیا۔ دونوں تنظیموں کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جس پرانسداد دہشت گردی کے صوبائی محکموں کی طرف سے وزارت داخلہ کے احکامات پر عمل درآمد بھی شروع کردیا۔

پابندی

مزید :

صفحہ اول -