اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج ارشد ملک کیخلاف تادیبی کارروائی، سپریم کورٹ ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ آج سنائے گی 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج ارشد ملک کیخلاف تادیبی کارروائی، سپریم کورٹ ویڈیو ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کیخلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے حکم پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریس ریلیز اور بیان حلفی جج میں ارشد ملک کے انکشافات مس کنڈکٹ کا اعتراف ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی، جج ارشد ملک نے 11 جولائی کو بیان حلفی بھی جمع کرایا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے لہٰذالاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی کرے۔دوسری جانب سپریم کورٹ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کا فیصلہ آ ج سنائے گی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے ویڈیو سکینڈل کیخلاف دائر کردہ 3 مختلف درخواستوں پر 20اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں مذکورہ کیس کی 3 سماعتیں ہوئیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطاء بندیال بھی بینچ کا حصہ تھے۔ 

جج ارشد ملک کیس

مزید :

صفحہ اول -