بینکنگ عدالتوں کو 10کروڑ تک کیس سننے کا اختیار مل گیا

 بینکنگ عدالتوں کو 10کروڑ تک کیس سننے کا اختیار مل گیا

  

لاہور(نامہ نگار)وفاقی حکومت نے بینکنگ کی 7عدالتوں کو 5کروڑ سے بڑھا کر10کروڑ روپے کے بینک کیس سننے کا اختیار دے دیاہے۔ عدالت عالیہ کی جانب سے 10کروڑ روپے مالیت کے کیسزبینکنگ عدالتوں میں 2سوکے قریب بھجوائے جاچکے ہیں۔لاہورمیں مالیتی اداروں کی قرض کی رقم واپس نہ کرنے والے دہندہ افراد سے ریکوری کے لئے 7عدالتیں قائم کی گئی ہیں،ان کو 5کروڑ تک کے کیس سننے کا اختیار دیا گیا،اب وفاقی حکومت نے شیڈول تبدیل کردیا ہے،10کروڑ روپے مالیت کے کیس بینکنگ عدالتیں سنیں گی جبکہ 10کروڑ سے زائد مالیت کے مقدمات عدالت عالیہ میں دائر ہوں گے،وفاقی حکومت کی جانب سے تعین کرنے پرکیس لاہور ہائی کورٹ سے بینکنگ عدالتوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں،اب تک 200مقدمات آچکے ہیں،بینکنگ ججوں نے مذکورہ کیس آنے پرکارروائی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔

بینک کورٹ

مزید :

صفحہ اول -