ملکی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے عالمی بینک کی تکنیکی اور مالی امداد ضروری: عبد الحفیظ شیخ 

  ملکی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے عالمی بینک کی تکنیکی اور مالی امداد ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عالمی بینک کی تکنیکی اورمالی امداد ملکی ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے،پاکستان معاشی ترقی کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کے نومبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پرکنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان کو ادارہ جاتی اصلاحات میں مدد فراہم کرے گا۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہاکہپاکستان میں ادارہ جاتی اصلاحات کی سپورٹ کیلئے دو پروگراموں پرمذاکرات جاری ہیں جن کو دسمبر تک حتمی کرلیا جائے گا۔ملاقات میں پاکستان میں جاری 9 ارب ڈالرمالیت کے منصوبوں کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔

عبدالحفیظ شیخ

مزید :

صفحہ اول -