پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی ، کیپٹن (ر) صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر )جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی کے معاملے پر لاہور پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ ایس ایچ او اسلام پورہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس حکام نے دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھا پائی شروع کر دی تھی۔
مقدمہ درج