ہم پہلے ہی کہہ چکے بھارت کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا جائے
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منور انجم نے کہا ہے پیپلز پارٹی تو پہلے دن سے ہی یہ کہتی آرہی ہے بھارت کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا جائے اگر اب وزیراعظم نے بھارت کو ٹف تائم دینے کا کوئی فیصلہ کیا ہے تو ہم بھی یہ چاہتے ہیں بھارت کو ٹف ٹائم دیا جائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا ہم نے تو پہلے بھی حکومت کو یہ تجویز دی تھی وہ بھارتی وزیراعظم مودی کے مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے سابق وزرائے اعظم اور سابق وزرائے خارجہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے جو اب تک پوری دنیا کا دورہ کرتی اور انہیں بتاتی اب تک بھارت کے کرفیو کیو جہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کس طرح کرب و اذیت پر مبنی زندگی گزار رہے ہیں اگر اس پر فوری عمل کر لیا جا تا تو اب تک ہمیں دنیا بھر کے ممالک کی حمایت مل چکی ہوتی۔
منور انجم