ملک کی تمام سیاسی و مذہبی قیادت وزیر اعظم کے موقف کی حمایت کر چکی

ملک کی تمام سیاسی و مذہبی قیادت وزیر اعظم کے موقف کی حمایت کر چکی

  

حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے مسئلے کو ایک مرتبہ پھر پوری دنیا کے سامنے بھرپور طریقے سے اٹھا دیا ہے اور وزیراعظم کی جانب سے بھارت کو ٹف ٹائم دینے کی پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور قوم نے بھی حمایت کی ہے، پاکستان کا ہرشہری چاہتا ہے جو ظلم اور بربریت کا بازار مودی نے کشمیر میں برپا کیا ہوا ہے اس پر اب اس کیساتھ کسی بھی قسم کی گفتگو یا بات چیت ممکن نہیں۔ایشو آف دی ڈے مین اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مودی نے اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایک جنت نظیر وادی کو کرفیو لگا کر جیل میں بدل دیا ہے اس کے باوجود وہاں کے بہادر عوام اس کا لگایا ہوا کرفیو توڑ کر اپنے حق کیلئے لڑ رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر کا مسئلہ ان کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -