وزیر اعظم عمران خان بھارت کو ٹف ٹائم دیں انہیں کس نے روکا ہے

وزیر اعظم عمران خان بھارت کو ٹف ٹائم دیں انہیں کس نے روکا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما امیر العظیم نے کہا ہے وزیر اعظم بھارت کو ٹف ٹائم دیں انہیں اس بات سے کس نے روکا ہے قوم تو دیکھ رہی ہے وہ مودی کو کب ٹف ٹائم دیں گے وہ اگر کشمیر میں بھارتی مظالم کے ایشوز کو عالمی عدالت انصاف میں لیکر جانا چاہتے ہیں تو لیجائیں لیکن مسئلہ کشمیر کو وہ عالمی عدالت انصاف نہ لیکر جائیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ان مظالم کو عالمی عدالت میں لیجانے کی ضرورت ہے جو مظالم بھارت نے کشمیر میں اٹھا رکھے ہیں اگر بھارت مقبوضہ کشمیر سے کر فیو نہیں اٹھا رہا تو اس پر ہمیں عالمی عدالت انصاف سے فوری رجوع کرنا چاہئے،بھارت نے کشمیر کا جو حلیہ بگاڑ دیا ہے اس پر اس کو نہ صرف سبق سکھانا چاہئے بلکہ اس کے مکروہ چہرے کو پوری دنیا کے بھی سامنے لانا چاہئے۔
امیر العظیم

مزید :

صفحہ اول -