قندیل قتل کیس،عدالت نے ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی

  قندیل قتل کیس،عدالت نے ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی

  

ملتان (آئی این پی) ملتان کی مقامی عدالت نے مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے والدین کی طرف سے ملزمان بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی۔جمعرات کو ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع نے قندیل قتل کیس میں ملزمان بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج نے ریمارکس دیئے کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا۔عدالت میں قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔والدین نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہوں نے اپنے بیٹوں محمد وسیم اور اسلم شاہین کو اللہ کے واسطے معاف کیا ہے اور عدالت انہیں بری کردے۔عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مزید گواہان کی شہادتوں کے لئے سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

قندیل قتل کیس

مزید :

صفحہ اول -