کراچی کی تباہی کے ذمہ دار دوسروں پر الزام لگارہے ہیں، سعید غنی

  کراچی کی تباہی کے ذمہ دار دوسروں پر الزام لگارہے ہیں، سعید غنی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں پھر تبدیلی کی سازشیں کی جارہی ہیں، جمہوری حکومتوں اور پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ ایم کیو ایم فرنٹ لائن پر ہوتی ہے، کراچی کی تباہی کے ذمہ دار اب دوسروں پرالزام لگا رہے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں کچرے کے معاملے پر سیاست بھی اسی ایجنڈے کا حصہ ہے، پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کو آگے لگایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے نالوں کی صفائی کیایم سی اور چھوٹے نالوں کی صفائی ڈی ایم سیز کی ذمیداری ہے۔دوسری طرف میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے اضلاع، یوسیز، کنٹونمنٹس پر ان کا کنٹرول نہیں ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے والے محکمیسندھ حکومت کیپاس ہیں، جب تک تمام محکمے ایک چھتری تلے نہیں آتے، مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

مزید :

صفحہ اول -