نیا بلدیاتی سسٹم‘ اثاثہ جات کی رپورٹ کی تیاری‘افسران کی عدم دلچسپی کا شکار

  نیا بلدیاتی سسٹم‘ اثاثہ جات کی رپورٹ کی تیاری‘افسران کی عدم دلچسپی کا ...

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی ہدایات کے باوجود میونسپل کارپوریشن و ضلع کونسل ملتان، میونسپل کمیٹیزشجاع آبادسمیت دیگر نے اثاثہ جات کے تفصیلات کی رپورٹ تیار نہیں کی ہے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان نے ایچ آر اور اثاثہ جات کی رپورٹ نہ بننے کی ذمہ داری(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

آفیسران پر ڈال دی ہے۔، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ملتان ڈویڑن کی میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کو اثاثہ جات اور ملازمین کی رپورٹ بنانے کی ہدایت کی تھی لیکن آفیسران کی عدم دلچسپی کے باعث اثاثہ جات کی رپورٹ نہیں بنائی جا سکی ہے جبکہ ڈویڑن بھر سے ایچ آر رپورٹ لوکل گورنمنٹ ملتان کے ذریعے پنجاب حکومت کو ارسال کردی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن ملتان، ڈسٹرکٹ کونسل ملتان، میونسپل کمیٹی شجاع آباد، میونسپل کمیٹی خانیوال، ڈسٹرکٹ کونسل وہاڑی، ڈسٹرکٹ کونسل لودہراں، میونسپل کمیٹی دنیا پور کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے اثاثہ کی رپورٹ بنائی جائے اور لوکل گورنمنٹ ملتان کے ذریعے پنجاب حکومت کو ارسال کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -