گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر مملکت شبیر علی قریشی کی ملاقات کوٹ ادو میں یونیورسٹی کے قیام پر تبادلہ خطاب

گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر مملکت شبیر علی قریشی کی ملاقات کوٹ ادو ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات،کوٹ ادو میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے منظوری کا مطالبہ،بہت کوٹ ادو میں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا،گورنرپنجاب(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

،اس بارے تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں پنجاب کے گورنر محمدچوہدری سرور سے ملاقات کی اور کوٹ ادو کے عوامی مطالبہ پر یونیورسٹی کیمپس کی منظوری کی استدعا کی جس پر تفصیلی بات کی گئی،اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی کے مطالبہ پر کہا کہ جلد ہی کوٹ ادو میں یونیورسٹی کیمپس کاقیام عمل میں لایا جائے گا،اس موقع پروفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ وہ الیکشن میں گئے تمام وعدوں کی تکمیل کیلئے کوششیں کررہے ہیں جلد ہی کوٹ ادو میں یونیورسٹی کیمپس،کوٹ ادو کو ضلع اور چوک سرور شہید کوتحصیل کا درجہ مل جائے گا جس کیلئے انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ملاقات کی جس پر کام تیزی سے جاری ہے

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -