ملتان:104سکولوں کے 9ویں کے نتائج 60فیصد سے بھی کم، آج ہیڈ ماسٹر طلب
ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کے 104سکولوں کے 9ویں کے نتائج 60فیصد سے بھی کم، آج ہیڈ ماسٹروں کوطلب کرلیاگیا۔تفصیل کے مطابق ملتان کے سرکاری سکولوں کی بڑی تعداد میں طلبا اور اساتذہ کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی جس(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ، ذرائع کے مطابق ملتان کے 104 سکولوں کے نتائج 9فیصد سے59.72فیصد تک رہے جس پر سی ای او کی ہدایت پر ان سکولوں کے سربراہوں کو مراسلہ جاری رکردیا ہے کہ وہ آج دوپہر کو گورنمنٹ پائلٹ سکول میں ڈی ای او سکینڈری کے سامنے پیش ہوکر تحریری وضاحت پیش کریں جو ہیڈ ماسٹر پیش نہیں ہوگا‘اس کی رپورٹ حکام بالا کو پیش کردی جائے گی۔
ہیڈ ماسٹر طلب