قتل کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 6پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  قتل کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 6پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت ...

  

ملتان ( خبر نگار خصو صی) ماڈل کورٹ ملتان نے قتل کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 6 پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو حکم دیا ہے کہ انہیں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

گرفتار کرکے کل 24 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کریں۔فاضل عدالت نے تھانہ قطب پور میں درج قتل کے مقدمہ سرکار بنام محمد سلیم میں بطور گواہ گواہ پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹروں مشتاق احمد، الطاف حسین، اے ایس آئی محمد ہراج، ہیڈ کانسٹیبلوں شوکت علی، محمد ارتضیٰ اور نقشہ نویس عرفان حیات کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ کے ایس ایچ او کو مذکورہ اہلکاروں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وارنٹ جاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -