اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور‘ بی اے‘ بی ایس سی سالانہ امتحانات 2019‘ کے نتائج کا اعلان

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور‘ بی اے‘ بی ایس سی سالانہ امتحانات 2019‘ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور (بیورورپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بی اے اور بی ایس سی سالانہ امتحانات 2019کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ انجینئرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کامیاب طلبہ وطالبات خاص طور پر پوزیشن ہولڈر ز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ان طلباء اور ان کے والدین واساتذہ کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقد کی جائے گی۔ بی اے کے امتحانات(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

میں 9888امیدوار شریک ہوئے اور 5652کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 57.16فیصد رہا۔ بی ایس سی کے امتحانات میں 11576امیدوار شریک ہوئے جن میں 5876کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 50.76فیصد رہا۔ بی اے کے امتحانات میں گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز منچن آباد کے احتشام امجد نے 670نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن ہارون ا ٓباد کی ثمر نورین نے 661نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن دو طالبات مریم ادریس اور اریب شوکت نے 554نمبر لے کر حاصل کی جن کا تعلق بالترتیب گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن سٹیلائیٹ ٹاؤن بہاول پور اور اقراء پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن صادق آباد سے ہے۔ بی ایس سی کے امتحانات میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز چشتیاں کے عثمان لیاقت 695نمبر لے کر اول، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز بہاولنگر کے محمد اعجاز نے 694نمبر لے کر دوسری اور اِسی کالج کے بلال شریف نے 680نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں بیچلر اورماسٹر کلاسز کے داخلے جاری ہیں۔ امیدوار ایڈمیشن پورٹل http://oadmissions.edu.pk پر 19ستمبر2019تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔عباسیہ کیمپس میں داخلہ رہنمائی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پرآن لائن اپلائی کرنے کی سہولت کے ساتھ تمام داخلوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
بی اے نتائج