علیحدہ صوبہ‘ خود مختار ہائیکورٹ کا حصول‘ڈسٹرکٹ بار آج ہڑتال کریگی
ملتان ( خبر نگار خصو صی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ و خود مختار ہائیکورٹ کے حصول کیلئے آج مکمل ہڑتال کی جائے گئی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہ ہوں گے۔ اس ضمن میں بار عہدیداران (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)
کے مطابق تخت لاہور کی جانب سے جنوبی پنجاب کے حقوق غصب کرنے، استحصال کرنے اور حقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکر علیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کر رکھی ہے اور کامیابی تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔
ہڑتال