انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کے انتخابات‘ فرینڈز گروپ کامیاب‘ حامیوں کی فائرنگ

  انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کے انتخابات‘ فرینڈز گروپ کامیاب‘ حامیوں ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کے انتخاب میں فرینڈز گروپ نے جیت اپنے نام کرلی ہے دونوں تنظیموں کی جانب سے مشترکہ نوٹیفکیشن کے مطابق فرینڈز گروپ کے 181 ووٹوں کے مقابلے میں اتحاد گروپ نے 169 ووٹ حاصل کرکے اپنی ہار کو خندہ پیشانی(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

سے قبول کیا جبکہ کل ووٹوں کی تعداد 356 تھی اور 2 ووٹ مسترد ہوئے اتحاد گروپ کے سربراہ محمد عاشق بلوچ اور فرینڈز گروپ کے سربراہ شیخ طاہر ارشد کی جانب سے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کے نتائج کو من و عن تسلیم کیا جائے گا اور کسی فورم پر اسے چیلنج نہیں کیا جائے گا کامیاب امیدواروں میں محمد سلمان صدیقی، محمد اعجاز، شیخ طاہر ارشد، محمد اسلم صدیقی شامل ہیں ذرائع کے مطابق فرینڈز گروپ کی کامیابی پر حمائیتیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔

گول پلاٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -